حیدرآباد۔17۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج لوک سبھا میں اجلاس کے آغاز کے تیسرے
منٹ میں ہی متحدہ آندھرا پردیش کی تائید میں نعروں کی وجہ سے اجلاس کو ایک
گھنٹہ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ چنانچہ اسکے بعد سیما آندھرا کے ارکان نے
اسپیکر کے پوڈیم
کا محاصرہ کرتے ہوئے وقفہ سوالات میں خلل ڈالنے کی کوشش
کی۔جسکے فوری بعد دو پہر تک اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔چنانچہ اسپیکر لوک
سبھا نے اس گڑ بڑ میں ہی کئی بلوں کو پیش کرنے کی کوشش کی تاہم نا مواقف
صورت حال کی وجہ سے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔